Home » Gujranwala » کار پر ریوالنگ لائٹ لگا کر گھومنے والے3افراد کے خلاف مقدمہ درج

کار پر ریوالنگ لائٹ لگا کر گھومنے والے3افراد کے خلاف مقدمہ درج

نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار) کار پر ریوالنگ لائٹ لگا کر گھومنے والے3افراد کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات طارق جمال گجر ، ناصر خاں،محمد رفیع پھالیہ ضلع منڈی بہاولپور اپنی کرولا گاڑیLEE.3547ماڈل2007پرریوالنگ لائٹ لگا کر تھانہ نوشہرہ ورکاں کے ایریا جاگو والہ میں گھوم رہے تھے جنہیں مشکوک جان کر پولیس چوکی حیدری چوک نے انہیں روک کر گاڑی کے اوپر لگی لائٹ کے بارے میں پوچھا تو وہ کوئی معقول جواب نہ دے سکے جس پر پولیس نے ایکٹ170ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔