Home » News » چین نے فوجی اڈے قائم کرنے کی خواہش ظاہر نہیں کی،دفتر خارجہ

چین نے فوجی اڈے قائم کرنے کی خواہش ظاہر نہیں کی،دفتر خارجہ

  • Publish on October 27, 2011 in News
  • |
  • by admin

اسلام آباد:اکستان نے کہاہے کہ چین نے ملک میں فوجی اڈے قائم کرنے کی خواہش ظاہر نہیں کی، پاکستان استنبول کانفرنس میں آئندہ ماہ ہونے والی کانفرنس میں افغانستان سے ہونے والے دہشت گردی حملوں کا معاملہ بھی اٹھاسکتا ہے،ترجمان دفتر خارجہ نے اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوزبریفنگ میں کہاکہ پاک افغان ترک سربراہ اجلاس یکم نومبر کو استنبول میں ہوگا، اس میں صدر آصف زرداری شریک ہوں گے، وزیرخارجہ حناربانی کھر 2 نومبر کو استنبول میں افغانستان سے متعلق کانفرنس میں شریک ہوں گی ،ترجمان نے بتایاکہ وزیراعظم گیلانی 7 نومبر کو ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شریک ہوں گے، وہ سارک کانفرنس کے لئے وزیراعظم گیلانی 10 نومبر کو مالدیپ کا 2 روزہ دورہ کریں گے ، امریکی وزیر خارجہ کے گزشتہ دورہ پاکستان سے متعلق سوال پر ترجمان نے کہاکہ ہلیری کلنٹن کا یہ دورہ مفید رہا ، ترجمان نے کہاکہ چین نے پاکستان میں فوجی اڈے قائم کرنے کی خواہش ظاہر نہیں کی۔