Home » News » کراچی ٹارگٹ کلنگ کے متاثرین کو ادائیگی کیلئے کمیشن قائم

کراچی ٹارگٹ کلنگ کے متاثرین کو ادائیگی کیلئے کمیشن قائم

  • Publish on October 27, 2011 in News
  • |
  • by admin

سپریم کورٹ کی ہدایت پر حکومت سندھ نے بدامنی کے دوران جاں بحق اور زخمی ہونے والے شہریوں کو معاوضے کی ادائیگی کیلئے کمیشن قائم کردیا ہے جس کے سربراہ جسٹس (ر)زاہد قربان علوی ہوں گے۔کمیشن 90روز کے اندر اپنی رپورٹ حکومت سندھ کو پیش کرے گا ۔ کمیشن کے دائرہ اختیار میں کراچی میں نشانہ وار قتل میں جاں بحق ہونے والے لوگوں کی تفصیل ، زخمیوں اور اس دوران املاک کو پہنچنے والے نقصانات کا اندازہ لگاکر اپنی سفارشات مرتب کرکے حکومت سندھ کوبھیجے گامحکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق یہ کمیشن سپریم کورٹ بدامنی کیس کے فیصلے پر عمل درآمد کیلئے قائم کیا گیا ہے۔