Home » News » پاکستان ریلوے کوبندنہیں کر رہے،بحال کر رہے ہیں،چیئرمین ریلوے

پاکستان ریلوے کوبندنہیں کر رہے،بحال کر رہے ہیں،چیئرمین ریلوے

  • Publish on October 27, 2011 in News
  • |
  • by admin

چیئرمین ریلویز جاوید اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز کو بند نہیں کررہے، اس کو بحال کررہے ہیں، کوئی ٹریک یا ٹرین نجی شعبہ کے حوالے نہیں کی جارہی ہے۔نیشنل بنک کی مغلپورہ برانچ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین ریلویز کا کہنا تھا کہ بحرانی کیفیت کی بات نہیں، ریلوے کی نجکاری نہیں کررہے، پرائیوٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت انجنوں کی بحالی کررہے ہیں، اگلے تین ماہ میں 51 انجن ٹریک پر آجائیں گے، پانچ انجن کل پنڈی ورکشاپ میں ٹھیک کئے گئے۔چیئرمین ریلویز جاوید اقبال نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری سے کہا ہے کہ محکمہ پر سے چالیس ارب روپے کے اوور ڈرافٹ کا بوجھ ختم کیا جائے، 3 تاریخ تک تمام پنشنرز کو اگلے ماہ کی پنشن ادا کردی جائے گی، پنشنرز کو ڈیبٹ کارڈ جاری کرنے کے بارے میں غور کررہے ہیں، پنشنرز راضی ہوں تو اپنا اکاؤنٹ کھلواکر اے ٹی ایم بھی حاصل کرسکتے ہیں تاکہ لائن کی پریشانی سے بچ سکیں۔ باقی بنکوں سے بھی پنشن فراہم کرنے کی سہولت پر بھی غور جاری ہے۔