Home » News » افغان باشندوں کوشناختی کارڈ کرنےکااسکینڈل،تحقیقات جاری

افغان باشندوں کوشناختی کارڈ کرنےکااسکینڈل،تحقیقات جاری

  • Publish on October 27, 2011 in News
  • |
  • by admin

کندھ کوٹ نادرہ سینٹر سے افغان شہریوں کو کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ جاری کرنے کے انکشاف کے بعد انکوائری کا تیز کردیا ہے۔محکمہ داخلہ کی جانب سے بنائی گئی پانچ رکنی ٹیم نےنادرہ ملازمین سے تفتیش شروع کردی ہے۔ ٹیم نے آج سارا دن سینٹر پر ہونے والے کام کی خود نگرانی کی ۔ذرائع کے مطابق نادرہ کندھ کوٹ کے عملداروں نے بلوچستان جاکر چمن میں ایک ایجنٹ کے ذریعے افغان باشندوں کو شناختی کارڈ جاری کئے ،جس کے شواہد ملنے کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔محکمہ داخلہ نے کارروائی کے دوران سندھ کے مختلف اضلاع جیکب آباد، شکارپور ، سانگھڑ ، خیرپور میں نادرہ کے پچیس اہلکاروں کوشوکاز نوٹس دیکرمعطل کردیاہے۔