Home » News » جوڈیشل کمیشن کا اجلاس،سپریم کورٹ کے لئے چار نئے ججز کا تقرر

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس،سپریم کورٹ کے لئے چار نئے ججز کا تقرر

  • Publish on October 27, 2011 in News
  • |
  • by admin

اسلام آباد:جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں ججز کی چار خالی آسامیوں اور لاہور و پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹسز کی تقرری کی منظوری دے دی ہے ، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سپریم کورٹ میں لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب چودھری اعجاز احمد ، پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس اعجاز افضل ، سندھ ہائی کورٹ کے سینئیر جج جسٹس گلزار احمد اور حال ہی میں سندھ ہائی کورٹ سے ریٹائر ہونیوالے جسٹس اطہر سید کو سپریم کورٹ کا ججز مقرر کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی خالی ہونیوالی آسامی کیلئے وہاں کے سینئر جج جسٹس شیخ عظمت سعید جبکہ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اعجاز افضل کے سپریم کورٹ میں آنے کے بعد وہاں خالی ہونیوالے عہدے پرجسٹس دوست محمد کومقرر کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے ۔