Home » Sports » پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی میں پہلی کامیابی ، جنوبی کوریا کو 6-2 سے شکست

پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی میں پہلی کامیابی ، جنوبی کوریا کو 6-2 سے شکست

آکلینڈ:پاکستان نے نیوزی لینڈمیں جاری چیمپئینز ٹرافی میں پہلی کامیابی حاصل کرلی ، جنوبی کوریا کو چھ- دو سے شکست دیدی گئی، آکلینڈ میں جاری ایونٹ میں کوریا نے ساتویں منٹ میں برتری حاصل کرلی،لیکن 17ویں منٹ تک محمد عمران اور شفقت رسول کی کوششوں سے پاکستان نے دوگول کر دیئے، پہلا ہاف ختم ہونے سے کچھ دیرپہلے کوریا نے ایک مرتبہ پھر مقابلہ برابر کر دیا،دوسرے ہاف میں پاکستانی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا اورعبدالحسیم خان کی جانب سے تیسرے گول کے بعد کورین سنبھل نہ سکے،وسیم احمد نے پنالٹی اسٹروک پر چوتھا اور شفقت رسول نے کچھ دیر بعد پانچواں گول کر کے پاکستان کو کھیل پر پوری طرح حاوی کر دیا، آخری لمحات میں ملنے والے پنالٹی کارنر پر کپتان محمد عمران نے گیند ایک مرتبہ پھر باکس میں پہنچائی، جس سے کھیل کے خاتمے پر پاکستان کو چھ،دو سے کامیابی مل گئی ۔