Home » News » ارجنٹائن :گلیشیر پگھل گیا، سیاح مناظر دیکھنے پہنچ گئے

ارجنٹائن :گلیشیر پگھل گیا، سیاح مناظر دیکھنے پہنچ گئے

  • Publish on March 6, 2012 in News
  • |
  • by admin

ارجنٹائن کے صوبے جنوبی سانتاکروز میں واقع گلیشیر کا بڑا حصہ پگھل گیا۔گلیشیر پگھلنے کا سلسلہ گزشتہ کئی روز سے جاری تھا۔ پریتو مورینو ڈھائی سو کلو میٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔گلیشیر کا ساٹھ میٹر حصہ نیشنل پارک میں گرا جہاں پہلے ہی پانچ ہزار سیاح یہ مناظر دیکھنے کے لیے موجود تھے۔ اس گلیشیر کو ارجنٹائن میں ایک اہم سیاحتی مقام کی حیثیت حاصل ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ گلیشیر کے تیزی سے پگھلنے کے باعث دریاوٴں کی سطح بلند ہورہی ہے۔