Home » Breaking » نئے چیئر مین نیب کی تقرری لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

نئے چیئر مین نیب کی تقرری لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

لاہور:نیب کے نئے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ دیدار حسین کی تقرری کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے ۔چیئرمین نیب کیخلاف یہ درخواست بیرسٹر اقبال جعفری کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ جسٹس دیدار حسین کو چیئرمین نیب کے تقرر کیلئے چیف جسٹس پاکستان اور اپوزیشن سے مشاورت نہیں کی گئی، ان کی تقرری میرٹ کے منافی اور آئین کی 14 شقوں کی خلاف ورزی ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ ان کی تعلیمی قابلیت زیادہ ہے اورانہیں چیئرمین نیب مقرر کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں ۔