Home » News » حج کے موقع پر القاعدہ کا حملہ خارج ازامکان نہیں ،سعودی عرب

حج کے موقع پر القاعدہ کا حملہ خارج ازامکان نہیں ،سعودی عرب

  • Publish on November 11, 2010 in News
  • |
  • by admin

مکہ مکرمہ : سعودی وزیرداخلہ شہزادہ نائف بن عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ حج کے مبارک موقع پر القاعدہ کی جانب سے حملہ خارج ازامکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔ القاعدہ سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب یمن کی ہر ممکن مدد کرے گا۔ مکہ مکرمہ میں سیکیورٹی فورسز اور سول ڈیفنس کے رضاکاروں کی پریڈ ہوئی۔ اس موقع پرشہزادہ نائف نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ القاعدہ پر بھروسہ نہیں کیاجاسکتا تاہم حکومت ایسے کسی بھی حملے کا مقابلہ کرنے اوراسے ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انھوں نے کہا کہ سیکیورٹی صورتحال پر یمن سے انتہائی ممکنہ حد تک تعاون کیا جائے گا۔ یمن کی سیکیورٹی اہمیت کسی طرح بھی سعودی سیکیورٹی سے کم نہیں۔ یورپ اورامریکا میں پارسل بموں سے متعلق اطلاع سعودی عرب نے ہی فراہم کی تھی۔ سعودی حکام کو یقین ہے کہ ان حملوں کا مبینہ مرکزی کردارابراہیم حسن الاسیری یمن میں ہے۔ ابراہیم حسن سعودی شہری ہے اور اس کی عمر اٹھائیس برس ہے۔