Home » Sports » بکیز نے پیسے لینے کے جھوٹے الزامات لگائے،ذوالقرنین حیدر

بکیز نے پیسے لینے کے جھوٹے الزامات لگائے،ذوالقرنین حیدر

لندن : ذوالقرنین حیدر نے کہا ہے کہ بکیز نے پیسے لینے کے جھوٹے الزامات لگائے۔ ایک شخص نے سامنے بیٹھ کر دھمکیاں دیں۔میچ فکسنگ کرنے والوں پر تاحیات پابند ی لگنی چاہئے۔ مجھے پاکستان کیلئے جو بہتر لگا وہ میں نے کیا۔لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر نے کہا کہ کسی ساتھی کھلاڑی کے متعلق کوئی بات نہیں کہنا چاہتا۔ذوالقرنین حیدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے کسی سے پیسے نہیں لئے۔اوربرطانیہ میں سیاسی پناہ کیلئے درخواست دیدی ہے ۔