Home » Sports » ٹی20 : نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز جیت لی

ٹی20 : نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز جیت لی

ھیملٹن : دوسرے ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر تین ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز جیت لی۔ہیملٹن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیئے ایک سو چھیاسی رنز کا ہدف دیا تھا پاکستان نے نو وکٹون کے نقصان پر ایک سو چھیالیس رنز بنائے ۔ھیملٹن میں کھیلے جانیوالے دوسرے ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ میں شاھد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور میچ کی پہلی ھی گیند پر نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ بھی حاصل کی لیکن نیو زی لینڈ کے دیگر بیٹسمینوں نے اپنی ٹیم کو سنبھالال دے دیا ۔اوپنرجیسی رائیڈر صفر پر آؤٹ ھو گئے لیکن مارٹن گپٹل نے چوالیس اورجیمز فرینکلن نے چایلیس رنز کی اننگز کے دوران اکیا نوے رنز کی شراکت کی۔ پیٹر مک گلیشن نے دس گیندوں پر چھبیس رنز بنائے جسمیں عمر گل کے ایک اوور میں تین چوکے اور دو چھکوں کے ساتھ پچیس رنز بھی شامل تھے۔ عمر گل کے تین اوورز میں سینتالیس اور شعیب اختر کے چار اوورز میں بیالیس رنز بنے۔