Home » Business » انڈسٹریز کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قراردینے کی تجویز

انڈسٹریز کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قراردینے کی تجویز

ایم ڈی پیپکو رسول خان محسود نے کہا کہ ملک بھر میں انڈسٹری کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دینے کی تجویز زیر غور ہے جس پر جلد عملدرآمد شروع ہوجائے گا۔لاہور میں اپٹما کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں بڑی انڈسٹری کے لیے بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی جبکہ چھوٹی انڈسٹری کو بھی جلد لوڈشیڈنگ کی چھوٹ دے دی جائے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ تمام پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے لائن لاسز کم کریں اور واجبات کی ریکوری کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔