Home » Business » زرمبادلہ ذخائرمیں اضافہ

زرمبادلہ ذخائرمیں اضافہ

کراچی: گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت میں تینتیس کروڑ بارہ لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اور اسٹیٹ بینک کے ذخائرکی مالیت آٹھ ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق تیس مئی دو ہزار نو تک زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت گیارہ ارب باون کروڑ سینتالیس لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، جو اس سے گذشتہ ہفتے گیارہ ارب انیس کروڑ ڈالر تھی، اس طرح ایک ہفتے کے دوران ذخائر میں تینتیس کروڑ بارہ لاکھ ڈالر سے زائد اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک کے زخائر میں تیس کروڑ پانچ لاکھ ڈالر اضافے سے آٹھ ارب اٹھارہ کروڑ ڈالرپر پہنچ گئی، جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر تین کروڑ ڈالر کے اضافے سے تین ارب چونتیس کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی۔