Home » Business » جاپان کی ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کی یقین دہانی

جاپان کی ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کی یقین دہانی

کراچی : بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین نے کہا ہے کہ امن و امان کی ابتر صورتحال ملک میں سرمایہ کاری کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین سلیم مانڈی والا نے کراچی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور ٹوکیو میں ہوا جس میں جاپان نے پاکستان میں ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری انڈسٹریل زون میں کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس مقصد کے لئے پورٹ قاسم سے دس کلو میٹر کے فاصلے پر زمین متخص کردی گئی ہے جہاں جاپان کی اسی سے سو بڑی کمپنیاں سرمایہ کاری کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کی راہ میں امن وامان کا معاملہ سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ جس کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کار انویسٹمنٹ سے ہچکچاتے ہیں۔