Home » Business » پیٹرولیم نرخوں میں اضافہ، عوام پریشان

پیٹرولیم نرخوں میں اضافہ، عوام پریشان

کراچی: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار سے پانچ فیصد کا زبردست اضافہ عوام کی قوت برداشت کے لئے سخت امتحان ثابت ہو رہا ہے، شعبہ زندگی کے تمام طبقات نے حالیہ اضافہ مسترد کردیا۔ پیٹرولیم مصنوعات پر یکم اپریل سے چار سے پانچ فیصد کا اضافے کا اعلان کیا گیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں گزشتہ ماہ کے مقابلے تین ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔ مارچ میں پیٹرول کی قیمت میں چونسٹھ پیسے کی کمی کی گئی تھی جبکہ اس وقت عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت اناسی ڈالر فی بیرل تھی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے افراط زر بڑھے گا۔ اسٹیٹ بینک کا دعویٰ ہے کہ رواں مالی سال افراط زرکی شرح گیارہ سے بارہ فیصد رہے گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ شہریوں میں اشتعال کا باعث بن رہا ہے۔دوسری جانب صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ بجلی اور گیس کی نرخوں میں مسلسل اضافے کے ساتھ اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام اور صنعتی شعبے کی قوت برداست سے باہر ہوگیا ہے۔