Home » Entertainment » گلوکارہ شکیرا اے آر رحمٰن کی دھن پر رقص کریں گی

گلوکارہ شکیرا اے آر رحمٰن کی دھن پر رقص کریں گی

ممبئی : عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا اب بالی ووڈ کے معروف موسیقار اے آر رحمان کی دھن پر بھی رقص کریں گی۔بھارت میں ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے ڈائریکٹرز کے اشتراک سے ایک تھری ڈی فلم بنائی جارہی ہے ۔ جس کا نام کالی رکھا گیا ہے۔ اس فلم میں مرکزی کردار کے لئے شکیرا کا انتخاب کیا جا رہا ہے ۔ فلم میں کسی بھی بالی ووڈ اداکار کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ فلم کا میوزک ترتیب دینے کے لئے اے آر حمان اور ایک برطانوی موسیقار کو کاسٹ کیا گیا ہے۔