Home » Business » یورپی منڈیوں تک رسائی سے برآمدات میں ایک ارب ڈالر اضافہ ہوگا

یورپی منڈیوں تک رسائی سے برآمدات میں ایک ارب ڈالر اضافہ ہوگا

لاہور : آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے یورپی یونین کی جانب سے پچھتر پاکستانی مصنوعات کی ڈیوٹی فری درآمد کے فیصلے کو احسن قدم قرار دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ اس میں ٹیکسٹائل کی تمام مصنوعات کو شامل کیاجائے۔اپٹما کے مرکزی چیئرمین گوہر اعجاز نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یورپی یونین مارکیٹ تک پاکستانی مصنوعات کی رسائ حکومت کی کاوشوں کا نتیجہ ہے اور اس سے برآمدات میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریفارمڈ جنرل سیلز ٹیکس برآمدی صنعت پر عائد نہ کیا جائے کیونکہ اس سے برآمدات بری طرح متاثر ہوں گی اور ٹیکسٹائل کا شعبہ دو سو چالیس اربروپےکے سیلز ٹیکس ریفنڈ کے لئے بار بار چکر لگانے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔