Home » Business » چینی کی قیمت125روپے فی کلو کی بلند ترین سطح پر

چینی کی قیمت125روپے فی کلو کی بلند ترین سطح پر

کوئٹہ;کوئٹہ میں چینی کی قیمت 125روپے کلو کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں شہر کی دوکانوں پرچینی غائب ہونا شروع ہوگئی۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی کی ہول سیل قیمت میں 300روپے تک کا اضافہ، 50کلوگرام کی بوری کی قیمت 5ہزار3سوروپے تک پہنچ گئی۔جس کے بعدکوئٹہ میں ہول سیل قیمتوں میں اضافے کے بعد فی کلو چینی 115روپے سے 120روپے تک فروخت ہونے لگی۔جبکہ شہر کے گرد و نواح کی دکانوں پر چینی 125روپے فی کلو تک بھی فروخت کی جارہی ہے۔گذشتہ دو روز کے دوران کوئٹہ چینی کی فی کلو قیمت میں 10سے 15روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں سے شہریوں نے یہ شکایات بھی کی ہے کہ اکثر دوکانوں پر اب چینی دستیاب نہیں ہے۔