Home » Sports » اسپاٹ فکسنگ کیس سماعت مکمل ہونے پرمعطل کرکٹرز کی واپسی

اسپاٹ فکسنگ کیس سماعت مکمل ہونے پرمعطل کرکٹرز کی واپسی

لاہور :پاکستان کے تین معطل کرکٹرز سلمان بٹ،محمدعامر اور محمدآصف دوحہ میں اسپاٹ فکسنگ سماعت کے بعد وطن واپس آگئے۔مائیکل بیلوف کی سربراہی میں تین رکنی آئی سی سی ٹریبونل نے چھ دن تک اسپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت کی۔ لاہور ایئرپورٹ تینوں کرکٹرز نے بات کرنے سے گریز کیا۔ سلمان بٹ نے کہاکہ ہمیں بات کر نے سے منع کیا گیاہے۔محمدعامر کے وکیل شاہدکریم نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہاکہ ٹریبونل نے غیر جانبداری سے کیس کی سماعت کی اور چھ روز تک کسی وقفے کے بغیر کارروائی جاری رکھی۔ آخری دن ٹریبونل نے محمدعامر کوایک الزام سے بری کردیااور انہوں نے تمام امور پر تفصیلی غوروخوص کیلئے فیصلہ پانچ فروری کوسنانے کا اعلان کیا ہے۔شاہدکریم نے ایک سوال پرکہا کہ وہ کارروائی سے پوری طرح مطمئن ہیں اور انہیں محمدعامر کے بری ہونے کی پوری امید ہے۔