Home » Sports » ایشیاکپ فٹبال:آسٹریلیا اورجنوبی کوریا سیمی فائنل میں

ایشیاکپ فٹبال:آسٹریلیا اورجنوبی کوریا سیمی فائنل میں

دوحہ : آسٹریلیا اورجنوبی کوریا نے ایشیاکپ فٹبال سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ دوحہ میں جاری ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں آسٹریلیا نے دفاعی چیمپئن عراق کوایک گول سے شکست دی۔ال سعد اسٹیڈیم میں کھیل کے مقررہ وقت میں کوئی ٹیم گول نہیں کرسکی،اضافی وقت ختم ہونے سے تین منٹ پہلے آسٹریلیا کے اسٹرائیکر ہیری کیول نے ہیڈر سے فیصلہ کن گول بنایا۔ دوسرے کوارٹرفائنل میں جنوبی کوریا نے ایران کو سخت مقابلے کے بعد ایک گول سے ہرایا۔میچ کا واحدگول اضافی وقت میں جنوبی کوریا کے متبادل کھلاڑی یون گرام نے کیا۔ سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کامقابلہ جاپان سے اور آسٹریلیا کا ازبکستان سے ہوگا۔