Home » Gujranwala » مالاکنڈ، فاٹا اور بلوچستان میں گولی کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے،لیاقت بلوچ

مالاکنڈ، فاٹا اور بلوچستان میں گولی کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے،لیاقت بلوچ

گو جر انو الہ:ملٹری آپریشن غلط حکمت عملی ہے مالاکنڈ، فاٹا اور بلوچستان میں گولی کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے لاہور بم دھماکے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ضلع گوجرانوالہ جماعت اسلامی کے دفتر میں سوات ، دیر اور مالاکنڈ کے متاثرین کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مالا کنڈ ڈویژن ، فاٹا بلوچستان اور جہاں کہیں بھی حکومت طاقت کا استعمال کر رہی ہے مسائل گھمبیر ہوتے جارہے ہیں امریکی ایماء پر بدنام کرنے کیلئے حکومت پوری دنیا کو بتا رہی ہے کہ دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے امریکہ ہماری مدد کر رہا ہے متاثرین کے ہر روز نئے مسائل جنم لے رہے ہیں مہاجرین کیمپوں میں نہ پینے کیلئے صاف پانی دستیاب ہے اور نہ خوراک کا مناسب انتظام ہے حکومتی دعوے بے سود ہیں بے شمار افراد کو ابھی تک کسی قسم کی امداد نہیں مل سکی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت نے مالاکنڈ آپریشن کرنے میں بہت جلدی کی ہے مالاکنڈ میں طالبان نہیں عام اور معصوم عوام ماری جارہی ہے سوات کے مسئلہ کا واحد حل مذاکرات ہیں حکومت فوراً آپریشن بند کرئے اور عملی طور پر متاثرین کیلئے فوری ریلیفی پیکیج کا اعلان کرے انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن لاکھوں افراد کیلئے کھانے پینے، ادویات اور خیموں کی صورت میں امداد کر رہی ہے انہوں نے لاہور بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ غیر ملکی ایجنسیوں کا کام ہے جو پاکستان کے امن و امان کو تباہ کرنا چاہیے ہیں اور پاکستان کی نیوکلیر ٹیکنالوجی اور ایٹمی صلاحیت کو ختم کرنا چاہتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اُمت مسلمہ کو شعیہ سنی کے فساد میں الجھا کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے بلوچستان میں نواب اکبر بگٹی کو قتل کر کے سمجھا گیا کہ بلوچستان میں امن و امان قائم ہو گیا لیکن حالات روز بروز خرات ہوتے گئے۔ ڈاکٹر عبیداللہ گوہر امیر جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ اور محمد طارق شیخ صدر پاکستان بزنس فورم، نے جنرل سیکرٹری پاکستان لیاقت بلوچ کو متاثرین کیلئے امدادی چیک بھی پیش کیے گئے تقریب میں اظہر اقبال حسن نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب، احسان اللہ وقاص سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب، ڈاکٹر عبیداللہ گوہر امیر جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ، صدیق احسن بٹ قیم جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ، محمد اکرم بادشاہ صدر چیمبر آف کامرس اور دیگر نے شرکت کی۔