Home » News » کراچی:زہریلی شراب پینے سے مزید3افراد ہلاک

کراچی:زہریلی شراب پینے سے مزید3افراد ہلاک

  • Publish on October 20, 2011 in News
  • |
  • by admin

کراچی:کراچی کے علاقے محمود آباد چنیسر گوٹھ میں زہریلی شراب پینے سے مزید 3 افراد ہلاک ہو گئے ،ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14 ہو گئی پولیس کے مطابق منگل کی شب چنیسر گوٹھ میں ایک تقریب کے دوران زہریلی شراب پینے سے لوگوں کی حالت خراب ہو گئی تھی،جنہیں علاج کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں دوران علاج اب تک 6 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔جبکہ ایک درجن سے زائد افراد کی حالت غیر تھی جنہیں گھر اور مختلف اسپتالوں میں رکھا گیا تھا۔اسپتال ذرائع کے مطابق ان افراد کی حالت بھی تشوش ناک تھی تاہم اب تک مزید 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ہلاک ہونے والوں میں سعید،عبدالقادر،بابو، محمد منشاء ، محمد زبیر،شان،محمد شفیق،شاہ رخ ،ثمن مسیح ،عمیر اور محمد اسلم،بابو خیری ،رزاق لاسی اور اسلم صدیقی شامل ہیں جبکہ دین محمد نامی شخص آنکھوں کی بینائی سے محروم ہو گیا ہے، ہلاک شدگان محمود آباد کے علاقے میں قائم لیاقت اشرف کالونی اور ہندو پاڑہ کے رہائشی تھے۔لواحقین میڈیا کو بیان دینے اور کوریج کیلئے منع کر دیا۔ جبکہ واقع کے فورا بعد وزیر داخلہ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چوبیس گھنٹوں میں رپوٹ دینے کا حکم دیا تھا جس کے بعد گذشتہ شب پولیس نے کچی شراب کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر متعدد افراد کو گرفتار کر کے شراب کی بوتلیں برآمد کر لیں۔