Home » Entertainment » شاہ رخ نے نئی فلم ڈون ٹوکی پروموشن کیلئے ویڈیوگیم متعارف

شاہ رخ نے نئی فلم ڈون ٹوکی پروموشن کیلئے ویڈیوگیم متعارف

ممبئی : بالی وڈکے کنگ شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم ڈون ٹوکی پروموشن کے لیے ایک ویڈیوگیم متعارف کرادیا۔شاہ رخ خان نے فلم ڈون ٹو کی پروموشن کے لیے منفردطریقہ اپناتے ہوئے ویڈیو گیم متعارف کرادیا ہے، جس کی تعارفی تقریب ممبئی میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ویڈیوگیم کے ذریعے فلم بینوں کو متوجہ کرنے کے لیے یہ بھارت میں ایک نئی روایت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے ذریعے لوگوں کو آگاہ ہوتے ہیں کہ فلم کس چیز پر بنی ہوئی ہے۔23 دسمبر کو ریلیز ہونیوالی فلم ڈون ٹوکو Telugu اور تامل زبانوں میں ریلیز کیا جائے گا۔