Home » Entertainment » فلم مشن امپاسبل فورکاباکس آفس پرریکارڈبزنس کامشن مکمل

فلم مشن امپاسبل فورکاباکس آفس پرریکارڈبزنس کامشن مکمل

ہالی ووڈفلم مشن امپاسبل فور گھوسٹ پروٹوکول نےریلیزکے پہلے ہی ہفتے ایک سو چالیس ملین ڈالرزکاکھڑکی توڑ بزنس کرلیا۔ ایک امریکی ایجنٹ اور قاتل حسینہ دونوں کا کام ایک دوسرے کےخلاف مشن کو امپاسبل کرنا ہے۔ ان دونوں کی یہی لڑائی شائقین کو بے حدپسندآئی۔ اور انھوں نے فلم کے دھڑادھڑ ٹکٹس خریدکر کامیاب کردیا۔فلم نے امریکا میں پہلے ہی دن گیارہ کروڑکا بزنس کرکے ابتداتو اچھی کرلی۔ جس کے بعد اب تک ایک سو چالیس ملین ڈالرزکابزنس کرکے فلم میں لگنے والے سرمائےکاچھیانوے فیصد پیسہ تو وصول کرلیا۔ ایکشن اورسسپنس سے بھرپورفلم سنیماگھروں پرمزید راج کرے گی۔