Home » Entertainment » فنکاروں کا کاررواں سیلاب زدگان کیلئے امداد لے کر روانہ

فنکاروں کا کاررواں سیلاب زدگان کیلئے امداد لے کر روانہ

لاہور : لاہور سے فنکاروں کا ایک کاررواں سیلاب زدگان کے لئے امدادی سامان لے کر نوشہرہ روانہ ہو گیا۔لاہور میں فنکاروں نے یہ امدادی سامان اور عطیات بی جی فاوٴنڈیشن کے زیراہتمام مہم کے تحت اکٹھے کئے تھے۔ کاررواں کے ساتھ بی جی فاوٴنڈیشن کی چیئرپرسن نجیبہ بی جی، سنگیتا، میرا اور لیلیٰ نوشہرہ گئی ہیں۔ فنکاراوٴں کا کہنا تھا کہ مصبیت کی اس گھڑی میں پوری قوم کو متاثرین کی امداد کے لئے باہر نکلنا ہو گا۔فنکار نوشہرہ میں اپنا کیمپ لگائیں گے اور سیلاب زدگان میں امداد تقسیم کریں گے۔