Home » News » سانحہ نشترپارک کےملزمان کوگرفتارکیاجائے،سنی تحریک

سانحہ نشترپارک کےملزمان کوگرفتارکیاجائے،سنی تحریک

  • Publish on February 14, 2011 in News
  • |
  • by admin

کراچی : سنی تحریک کے رہنما شاہد غوری نے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ نشتر پارک کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔انھوں نے کہاکہ صوبائی حکومت سنی تحریک کے دفاتر سمیت عباس قادری کے گھر پر فائرنگ کا نوٹس لے۔کراچی میں سنی تحریک کے مرکز پر پریس کانفرنس کے دوران شاہد غوری کا کہناتھا کہ شہر میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ معمول بن چکی ہے۔ صوبائی حکومت صرف امن کے دعوے کررہی ہے۔ان کا کہناتھا کہ سندھ حکومت مصلحت کا شکار ہے جس کی وجہ سے دہشت گردوں کو گرفتار نہیں کیا جارہاہے۔