Home » News » کسی نے عوام کی تقدیر بدلنے کی کوشش نہیں کی،مصطفیٰ کمال

کسی نے عوام کی تقدیر بدلنے کی کوشش نہیں کی،مصطفیٰ کمال

  • Publish on December 18, 2011 in News
  • |
  • by admin

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ ملک چھوڑ کر جانے والے جتنے بھی وطن لوٹ کر آئے وہ وزیراعظم یا صدر بننے کے لیے آئے،کسی نے عوام کی تقدیر بدلنے کے لیے جدوجہد نہیں کی۔ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر صحافیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ الطاف حسین اور ایم کیو ایم پر الزام تراشی کی گئی،بھتہ کوئی اور لے لیکن سوال ایم کیوایم سے کیوں کیا جاتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ آج تک متحدہ پر بینکوں سے قرضے لے کر معاف کرانے کا الزام نہیں ہے، نو بار اقتدار میں رہنے کے باوجود الطاف حسین کی بہن ایک سو بیس گز کے گھر میں رہائش پذیر ہیں۔ مصطفی کمال نے کہا کہ الطاف حسین کے خاندان والوں کے نام شہداء کی فہرست میں مل سکتے ہیں لیکن اقتدار کرنے والوں کی فہرست میں نہیں۔ انھوں نے کہا کہ الطاف حسین کی کاوش ہی ہے کہ پچیس سال سے شہر میں شعیہ سنی فسادات نہیں ہوسکے۔