Home » News » افغان شہری کےقتل پرکرزئی نے امریکا سے وضاحت طلب کرلی

افغان شہری کےقتل پرکرزئی نے امریکا سے وضاحت طلب کرلی

  • Publish on March 12, 2012 in News
  • |
  • by admin

صدر حامد کرزئی نے افغانستان میں امریکی فوجی کی جانب سےسولہ شہریوں کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے امریکا سے وضاحت طلب کر لی ہے ۔افغان ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوجی کی جانب سے جان بوجھ کر نو بچوں اور تین خواتین سمیت سولہ عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس پر امریکا وضاحت پیش کرے ۔اس سے قبل صوبہ قندھار میں ایک امریکی فوجی نے بلا اشتعال فائرنگ کر کے سولہ افغان شہریوں کو ہلاک کر کے خود کو حکام کے حوالے کر دیا تھا۔