Home » Entertainment » شاہ رخ اورکیف کی’جب تک ہے جان‘کے گانے’عشق شوا‘کی پہلی جھلک

شاہ رخ اورکیف کی’جب تک ہے جان‘کے گانے’عشق شوا‘کی پہلی جھلک

ممبئی:این جی ٹی… بالی ووڈ کے صفِ اوّل کے اداکارشاہ رخ خان اور کترینہ کیف کی نئی رومانٹک فلم “جب تک ہے جان” کے نئے گانے کی پہلی جھلک جاری کردی گئی ہے۔آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان کی موسیقی اور نغمہ نگار گلزار کے بولوں پر مبنی”عشق شوا”نامی اس گانے کو راگھو ماتھور اور شلپا راؤکی آوازمیں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وڈیو میں شاہ رخ اور کترینہ کو ایک ساتھ ڈانس کرتے دکھایا گیا ہے ۔آنجہانی ہدایتکاریش چوپڑا کی اس فلم میں کترینہ کیف اور شاہ رخ خان کی جوڑی پہلی بار ساتھ جلوہ گر ہورہی ہے۔ اس فلم کی موسیقی اے آر رحمان نے ترتیب دی ہے جس کی کاسٹ میں شاہ رخ اور کترینہ کے علاوہ انوشکا شرما بھی اہم کردار نبھا رہی ہیں ۔جب تک ہے جان 8سال کے وقفے کے بعدہدایتکاری کے میدان میں اُترنے والے یش چوپڑا کی یہ آخری فلم ثابت ہوئی جو13نومبرکو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔