Home » Sports » ہاکی ٹیم پنالٹی کارنر سے بھرپور فائدہ نہیں اٹھا سکی،اصلاح الدین

ہاکی ٹیم پنالٹی کارنر سے بھرپور فائدہ نہیں اٹھا سکی،اصلاح الدین

کراچی :پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپئن اصلاح الدین کا کہنا ہے کہ چیمپیئنز چیلنج کپ کے فائنل میں قومی ٹیم پنالٹی کارنر سے بھرپور فائدہ نہیں اٹھا سکی۔جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق منیجر اولمپئن اصلاح الدین صدیقی نے کہا کہ پاکستان نے فائنل میں سات پنالٹی کارنر حاصل کیے ،لیکن صرف پر ہی قومی ٹیم گول بنانے میں کامیاب ہو سکی،انہوں نے کہا کہ کھیل کے بیشتر وقت قومی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا لیکن آخری دس منٹ میں کیوی فاروڈز نے نقشہ بدل دیا،اصلاح الدین کہا کہ پاکستان ٹیم نے بھارت کیخلاف سیمی فائنل میں شاندار فتح حاصل کی،لیکن فائنل میں نیوزی لینڈ سے شکست نے مایوس کر دیا۔