Home » Entertainment » امریکی فن کار کی کھا نے کے کا نٹوں سے انوکھے فن پا روں کی تخلیق

امریکی فن کار کی کھا نے کے کا نٹوں سے انوکھے فن پا روں کی تخلیق

واشنگٹن:امریکہ سے تعلق رکھنے والے میتھیو بارٹک نامی آرٹسٹ نے کھا نے کے لئے استعما ل کیے جا نے والے کا نٹوں سے انوکھے فن پا رے تیا ر کر کے اپنے منفرد فن کا اظہا ر کیا ہے۔ ان فن پا روں میں آرٹسٹ نے مختلف بنا وٹ اور حجم کے کا نٹوں کا استعما ل کر تے ہو ئے انھیں دلچسپ ماڈلز میں تبدیل کر دیا ہے۔ بارٹک نے زیا دہ تر گا ڑیوں،جا نوروں اور روبوٹس کے فن پا رے تخلیق کیے ہیں جن میں کا نٹوں کے علاوہ کسی دوسری شے کا استعما ل نہیں کیاگیا۔ پہلی نظر میں یہ اندازہ لگا نا نا ممکن ہے کہ یہ دل کش اور انوکھے فن پا رے کھا نے کے لئے استعمال کیے جانے والے کا نٹوں سے بنا ئے گئے ہیں۔