Home » Sports » ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:پاک ،بھارت آج مدمقابل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:پاک ،بھارت آج مدمقابل

اوول: پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے وارم میچ آج اوول میں کھیلا جائے گا۔میگا ایونٹ سے قبل کھیلے جانے والے پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان کو جنوبی افریقہ نے شکست دی تھی جبکہ دفاعی چمپئن بھارت کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ آئی سی سی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے وارم میچ کی تمام امدنی لاہور میں سری لنکن ٹیم پر ہونے والے حملے کے متاثرین کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی ٹیم کے کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ کھلاڑی انگلینڈ کی کنڈیشنز سے ایڈجسٹ نہیں ہوسکے ہیں تاہم بھارت کے خلاف میچ میں ٹیم ایک نئے روپ میں نظر آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ میچ کے لئے حکمت عملی تیار کرلی ہے کوشش ہوگی کے تمام کھلاڑی منصوبہ بندی کے مطابق کھیل کا مظاہرہ کریں۔ دوسری جانب بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے گزشتہ میچ کی شکست سے بہت کچھ سیکھا ہے پاکستان کے خلاف وارم اپ میچ جیت کر ورلڈ کپ کا پر اعتماد آغاز کرنا چاہتے ہیں۔