Home » Business » پاکستان اسٹیل کے بورڈ کی از سرنو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری

پاکستان اسٹیل کے بورڈ کی از سرنو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی :وزارت صنعت و پیداوار نے پاکستان اسٹیل کے بورڈ کی از سر نو تشکیل کرتے ہوئے چیئرمین اور منتظمِ اعلیٰ کے عہدوں کو الگ کرنے کے ساتھ نئے ممبران کے ناموں کا نوٹیفکیشن کر دیا ۔اسلام آباد میں وزرات صنعت وپیداوار کے حکام نے  بتایا کہ پاکستان اسٹیل کے بورڈ کی از سر نو تشکیل کی گئی ہے جس میں چیئرمین اور منتظم اعلیٰ کا عہدہ الگ الگ کر دیا گیا ہے۔سندھ ڈسٹرکٹ مینجمنٹ گروپ سے تعلق رکھنے والے ملک اسرار کو پاکستان اسٹیل کا منتظمِ اعلیٰ مقرر کیا گیا ہے جو کہ اسٹیل مل کے روزمرہ کے معاملات کی نگرانی کریں گے اس کے علاوہ ایک 12 رکنی بنایا بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے جس میں چھ ممبران نجی اور چھ سرکاری شعبے سے لیے گے ہیں ۔نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے بورڈ کے ممبران میں سینیٹر گل محمد لاٹ ، فضل اللہ قریشی، سہیل احمد ، حاجی محمد جاوید ، انجینئر در خان اور میاں نجیب الرحمان شامل ہیں جبکہ سرکاری ممبران میں چیئرمین اسٹیٹ انجینئرنگ ، سیکرٹری فنانس ، ممبر ایف بی آر ، ایڈیشنل سیکرٹری صنعت و پیداوار ، سی ای او انجینئرنگ بورڈ پاکستان اسٹیل شامل ہیں۔ حکام کے مطابق چیئرمین اسٹیل کی تقرر کا اختیار بورڈ ممبران کو دے دیا گیااورپاکستان اسٹیل کا چیئرمین نجی شعبے سے منتخب کیا جائے گا جو کہ پالیسی معاملات کی نگرانی کریگا ۔