Home » Entertainment » امیتابھ بچن نے مراٹھی فلم بنانے کا اعلان کردیا

امیتابھ بچن نے مراٹھی فلم بنانے کا اعلان کردیا

ممبئیِ: بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے بال ٹھاکرے کے آگے گھٹنے ٹیک دئے، بگ بی نے مراٹھی فلم بنانے کا اعلان کردیا۔مبئی فلم نگری کو شیو شینا کے سیوکوں سے ہمیشہ ڈر لگا رہتا ہے، بال ٹھاکرے ممبئی کو مہاراشٹر بنانے پر تلے رہتے ہیں اسی خوف کی وجہ سے شائد بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کو بھی مراٹھی فلم بنانے کا خیال آیا اور انہوں نے بھی اپنے پروڈکشن ہاؤس کے تحت مراٹھی زبان کی فلم وی ہیر بنانے کا اعلان کر دیا ہے بگ بی کا کہنا ہے کہ فلم پر کام جلد شروع کر دیا جائےگا۔