Home » Breaking » ٹائم اسکوائرحملہ کیس، فیصل شہزاد کو عمر قید

ٹائم اسکوائرحملہ کیس، فیصل شہزاد کو عمر قید

نیو یارک : ٹائم اسکوائر بم حملہ کیس کے ملزم پاکستانی نژاد امریکی فیصل شہزاد کو نیویارک کی امریکی عدالت سے عمر قید کی سزا سنادی گئی۔ فیصل شہزاد پر دہشت گردی کے دس الزامات عائد کئے گئے تھے۔ جن میں سے انھوں نے پانچ جرائم کااعتراف کیا۔وکیل استغاثہ نے فیصل شہزاد کو عمر قید کی درخواست کی تھی۔ فیصل شہزاد نے سزا سے قبل عدالت کےسامنے بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ خود کو جنگ کے لیے تیار رکھے۔ امریکہ کی مسلمانوں سے جنگ شروع ہوگئی ہے۔ فیصل شہزاد کو رواں سال تین مئی کو نیو یارک کے کینیڈی ایئر پورٹ سے گرفتار کیاگیا تھا۔ فیصل شہزاد پر الزام تھا کہ اس نے ٹائم اسکوائر پرکار میں بم رکھا، اور اگر وہ بم پھٹ جاتا تو اس سے پچاس کے قریب لوگوں کی ہلاکت ہوسکتی تھی۔