Home » Sports » کامن ویلتھ گیمز:پاکستان ہاکی،باکسنگ میں کامیاب،ٹینس میں شکست

کامن ویلتھ گیمز:پاکستان ہاکی،باکسنگ میں کامیاب،ٹینس میں شکست

نئی دہلی : نئی دلی میں ہونیوالے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے ہاکی میں اپنا پہلا میچ اسکاٹ لینڈ کے خلاف تین گول سے جیت لیا۔ پاکستان کے باکسر ھارون اقبال نے بھی کامیابی حاصل کی لیکن ٹینس مقابلوں میں پاکستان کو شکست کا سامنا ہوا۔پاکستان کی ٹیم گروپ اے میں ہے جسمیں دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔ پاکستان کی جانب سے ریحان بٹ، شکیل عباسی اور محمد عمران نے گول اسکور کئے۔ پاکستان اپنا دوسرا میچ بدھ کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گا۔دوسرے دن پاکستان کے باکسر ہارون اقبال نے تنزانیہ کے ایلیاس سنڈے کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سولہ صفر کے پوانٹس اسکور سے پہلے راؤنڈ کی باؤٹ جیتی۔ ٹینس مقابلوں میں پاکستان کے عقیل خان انگلینڈ کے ھچنز رآس سے چھ دو اور سات چھ کو اسکور سے ھار گئے۔ڈبلز ایونٹ میں بھی پاکستان کے اعصام الحق اور عقیل خان کی جوڑی کوآسٹریلین جوڑی پال ہینلے اور پیٹر لوزیک کیخلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آسٹریلوی جوڑی نے پاکستان کے اعصام الحق اور عقیل خان کیخلاف اسٹریٹ سیٹس میں دو صفر سے فتح پائی۔