Home » Business » کمپنیز نے ڈی اے پی کھاد کی فی بوری قیمت 50روپے بڑھادی

کمپنیز نے ڈی اے پی کھاد کی فی بوری قیمت 50روپے بڑھادی

کراچی : کمپنیز نے ڈی اے پی کھاد کے فی بوری ڈرافٹ ریٹ میں پچاس روپے کا اضافہ کردیا ہے۔ اس اضافے کے بعد ڈی اے پی کھاد کا فی بوری ڈرافٹ ریٹ دو ہزار چھ سو چھپن روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے۔صدر ایگری فورم پاکستان جنوبی پنجاب راؤ افسر علی خان نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ عالمی سطح پر کھاد کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود پاکستان بھر میں اس کی قیمتیں بڑھانا بلاجواز ہے۔