Home » Business » بمپر فصل متوقع، پاکستان نے مزید 2لاکھ ٹن گندم برآمد کردی

بمپر فصل متوقع، پاکستان نے مزید 2لاکھ ٹن گندم برآمد کردی

کراچی : پاکستانی ایکسپورٹرز نے گذشتہ ہفتے مختلف ممالک کو کم و بیش دو لاکھ ٹن گندم برآمد کی۔ ایکسپورٹرز کے مطابق متحدہ عرب امارات، تنزانیہ، ملائیشیا اور ویت نام کو تین سو ڈالر سے تین سو نو ڈالر فی ٹن کے حساب سے دو لاکھ ٹن گندم برآمد کی گئی۔وزارت خورالک و زراعت کے مطابق رواں سال ڈھائی کروڑ ٹن گندم کی پیداوار متوقع ہے۔ ملکی طلب کی نسبت اسٹاکس زائد ہونے کی وجہ سے رواں سال بڑے پیمانے پر گندم کی برآمد کا امکان ہے۔