Home » Business » ایل پی جی 10روپے فی کلوگرام مہنگی کردی گئی

ایل پی جی 10روپے فی کلوگرام مہنگی کردی گئی

کراچی : ملک بھر میں ایل پی جی کی فی کلوگرام قیمت میں دس روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد کراچی میں ایل پی جی کی فی کلوگرام قیمت ایک سو دس روپے، لاہور میں ایک سو پندرہ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں ایک سو بیس، پشاور میں ایک سو پچیس اور فاٹا میں ایک سو پینتالیس روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔ قیمت بڑھائے جانے کی وجہ عالمی منڈی میں ایل پی جی مہنگی ہونا ہے۔