Home » Business » آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی

کراچی : آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اور کرایوں میں اضافے کے لیے ملک گیر ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی اور ملک بھر کو پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معطل رہنے سے پیٹرولیم مصنوعات کا بحران پیدا ہو گیا ہے کراچی میں متعدد پیٹرول پمپ ڈیزل اور پیٹرول کیعدم دستیابی پر بند کر دیے گے ہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناہے ۔آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کاموقف ہے کہ افغانستان میں نیٹوافواج سمیت ملک بھر کے پاور اسٹشینز کو بھی فرنس آئل کی فراہمی معطل ہے اور ہر ماہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ برادری کے لیے کاروبارجاری رکھنا نا ممکن ہو گیا ہے جس کےباعث غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔دوسری جانب کراچی میں دو نجی پاور پلانٹ فرنس آئل کی عدم فراہمی کے بعد بند کر دیے گئے ہیں جس کی وجہ سےکراچی میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔