Home » Business » پاکستان اورآئی ایم ایف کےتکنیکی نوعیت کے مذاکرات شروع

پاکستان اورآئی ایم ایف کےتکنیکی نوعیت کے مذاکرات شروع

دبئی : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دبئی میں تیکنیکی نوعیت کے مذاکرات شروع ہو گئے ہیں ۔ پاکستان کی طرف سے وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے بائیس افسران پر مشتمل وفد مذاکرات میں شرکت کر رہا ہے۔دو روز بعد سیکرٹری خزانہ،چئیرمین ایف بی آر اور گورنر اسٹیٹ بینک بھی مذاکرات میں شامل ہو جائیں گے۔ وزیر خزانہ حفیظ شیخ چودہ مئی کی رات دبئی پہنچیں گے اور پندرہ مئی کو مذاکرات میں شریک ہو جائیں گے۔مذاکرات میں پاکستان گیارہ ارب تیس کروڑڈالر قرضے کی باقی رقم جاری کرنے کے لئے آئی ایم ایف کو آمادہ کرنے کی کوشش کرے گا۔بات چیت میں موجودہ اور آئندہ بجٹ کے اہداف پر غور ہو گااور ٹیکس اصلاحات پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔بجلی کی قیمت بڑھانے،لائن لاسز کم کرنے اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے معاملات بھی زیر غور آ ئیں گے۔