Home » News » گوجرانوالہ،پولیس اہلکار انعام کے اعلان پر جھوم اٹھے

گوجرانوالہ،پولیس اہلکار انعام کے اعلان پر جھوم اٹھے

  • Publish on October 27, 2011 in News
  • |
  • by admin

گوجرانوالہ:گوجرانوالہ سینٹرل جیل میں معائنے کے دوران بہترین کارکردگی پر انعامات کا اعلان کیاہوا پولیس اہلکار جھوم اٹھے۔ سالانہ انسپکشن ڈے کے موقع پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات شوکت فیروز سینٹرل جیل پہنچے۔تو ان کے استبقال کی خاص تیاریاں کی گئی تھیں۔ کہیں ریڈ کارپٹ سجاتھا۔توکہیں زمین کو جی آیاں نوں کے رنگ سے رنگا تھا۔ سلوٹ مارتے چاق وچوبند دستوں سے ڈی آئی جی پولیس خاصے متاثر ہوئے اور دس دس ہزار روپے انعام کا اعلان کیا۔ اعلان کیاہوا پولیس اہلکارخوشی سے جھوم اٹھے۔دائرہ بنایااور رقص شروع کردیاگیا۔ہر طرف خوشی تھی اورمسکراہٹ۔ایسا لگ رہا تھاکہ آج ساری محنت رنگ لے آئی اورافسران کے خوش ہوجانے پر سبھی خوش ہوگئے۔