Home » Technology » دنیا کی تیز ترین کھلو نا کا ر، چلانا بچوں کا کھیل نہیں

دنیا کی تیز ترین کھلو نا کا ر، چلانا بچوں کا کھیل نہیں

نیو یارک:ایک امریکی ریموٹ کار سا ز کمپنی نے دنیا کی تیزرفتار ترین ریموٹ کنٹرول کار تیا ر کر لی ہے ۔ نا می ستا ئیس انچ کی یہ کار سو میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑسکتی ہے جس کے بارے میں اسکے بنا نے والوں کا کہنا ہے کہ مختصر ہو نے کے باوجو د یہ کو ئی عام کھلو نا کا ر نہیں اوراسے چلانابھی بچوں کا کھیل نہیں ہے بلکہ اس کے لیے خا ص مہارت درکا ر ہے ۔ دنیاکی تیزرفتار ترین ریموٹ کنٹرول کار اصلی ریسنگ ٹریک پر ہی چلا ئی جا سکتی ہے جہاں صرف پا نچ سیکنڈ میں ا س کی رفتار سو میل فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے جبکہ اسے اسمارٹ فون کے ذریعے بھی کنٹر ول کیا جا سکتا ہے ۔ اپنی رفتار کی طر ح اس کی قیمت بھی خا ص یعنی ایک ہزار ڈالر ہے۔