Home » Entertainment » وینا ملک کے خلاف دائر درخواست مسترد

وینا ملک کے خلاف دائر درخواست مسترد

اسلام آباد :اسلام آبادہائیکورٹ نے وینا ملک کےخلاف دائر درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کاکہاکہ تصاویر دوسرے ملک میں شائع ہوئیں جس پر کارروائی نہیں ہوسکتی تاہم اگر ایسی تصاویر پاکستان میں شائع ہوتیں تو عدالت کارروائی کرسکتی تھی۔ سلیم اللہ ایڈوکیٹ کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ 124اے کے تحت وینا ملک نے ملک دشمن اقدام کیا ہے جس پر عدالت اداکارہ کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے۔ ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیاتھا۔ واضح رہے کہ اداکارہ وینا ملک نے بھارتی میگزین کے لیے تصاویر بنوائیں تھیں جن میں سے ایک عریاں تصویر میگزین کے فرنٹ پیج پر چھپی تاہم وینا ملک انکار کرتی ہیں کہ اُنہوں نے ایسی کوئی تصویر نہیں بنائی ۔ وینا نے میگزین کے خلاف دس کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیاہے تو دوسری طرف میگزین نے 25کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے کہاکہ وینا نے اپنی مرضی سے تصاویر بنائی ہیں ۔