Home » News » عبداللہ شاہ غازی مزار پر حملوں کیخلاف ملک بھر میں مظاہرے

عبداللہ شاہ غازی مزار پر حملوں کیخلاف ملک بھر میں مظاہرے

  • Publish on October 9, 2010 in News
  • |
  • by admin

کراچی : کراچی میں عبداللہ شاہ غازی کے مزارپر خود کش حملوں کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ حکومت داتا دربار اور شاہ عبداللہ غازی کے مزار پر حملوں میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلائے۔عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر خودکش حملوں کے خلاف اسلام آباد ،ملتان ، کراچی، ٹھٹھہ، سکھر، گوجرنوالہ سمیت مختلف علاقوں میں نماز جعمہ کے بعد احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملک میں مذہبی مقامات اورمزارت پر حملے کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔مقررین کا کہنا تھا کہ اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں میں فرقہ واریت پیدا کر کے ان کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہیں ۔اس لئے ملک میں اتفاق و اتحاد پیدا کرکے ان سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔