Home » News » پاکستان میں القاعدہ کے مراکز موجود ہیں ،ایڈمرل مولن

پاکستان میں القاعدہ کے مراکز موجود ہیں ،ایڈمرل مولن

  • Publish on August 1, 2011 in News
  • |
  • by admin

کابل: امریکی چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ایڈمرل مائیک مولن نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان میں القاعدہ کے مراکز موجود ہیں اور یہ اب بھی بہت سارے دہشت گردوں کا گڑھ ہے ۔ اپنے افغانستان کے دورے کے تیسرے دن ایڈمرل مائیک مولن نے قندھار کے باہر موجود ایک امریکی اڈے پر بھی گئے۔ کابل میں اتوار کو اپنے خطاب کے دوران انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی کمانڈرز محسوس کرتے ہیں کہ سیکیورٹی معاملات کچھ بہتر ہوئے ہیں۔ حالانکہ اسی دن افغانستان میں کئی جان لیوا حملے ہوئے تھے۔ امریکی ایڈمرل کا کہنا تھا کہ القاعدہ امریکیوں کو مارنے کی منصوبہ بندی کرتی ہے، اس کے علاوہ پاکستان دوسرے دہشت گردوں کا بھی گھر ہے جس میں لشکرطیبہ ،حقانی نیٹ ورک جیسے دیگر تنظیمیں موجود ہیں، مائک مولن کا کہنا تھا کہ ان دہشت گردوں کا مقصد افغانستان کی حکومت کا تختہ الٹنا ہے ۔