Home » Breaking » چین پاکستان کا سیٹلائٹ پاک سیٹ آئی آر خلا میں بھیجے گا

چین پاکستان کا سیٹلائٹ پاک سیٹ آئی آر خلا میں بھیجے گا

بیجنگ: پاکستان اپنا سیٹلائٹ پاک سیٹ آئی آر رواں ہفتے خلا میں بھیجے گا، بیجنگ میں پاکستانی سفیر مسعود خان کا کہناہے کہ پاکستانی خلانورد کو بھی چینی خلائی جہاز کے ذریعے خلا بھیجا جائے گا۔چین میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے بیجنگ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور چین میں باہمی اعتماد اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔ پاکستان کی خواہش ہے کہ پاکستانی خلانورد کو بھی چینی خلائی شٹل کے ذریعے خلا میں بھیجا جائے۔مسعود خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مواصلاتی سیٹیلائٹ پاک سیٹ آئی آر کو رواں ہفتے چینی راکٹ کے ذریعے چین کے صوبے ڑی چانگ سے خلا میں بھیجا جائے گا تاہم موسم کی خرابی کے باعث اس میں تاخیر ہوسکتی ہے۔