Home » Gujranwala » ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پرتین بیٹیوں کے باپ کوموت کی نیند سلادیا

ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پرتین بیٹیوں کے باپ کوموت کی نیند سلادیا

کامونکے(نمائندہ خصوصی)کامونکے ڈاکوراج ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پرتین بیٹیوں کے باپ کوموت کی نیند سلادیا،بتایاگیاہے نواحی گاؤں سموں بالاکا65سالہ مہردین اپنے کھیتوں میں بنے ہوئے ڈیرے پرسویاہواتھاکہ مسلح ڈاکوآگئے اورڈیرے میں بندھی ہوئی بھینس گاڑی میں لادرہے تھے کہ اس کی آنکھ کھل گئی اوراس نے اٹھ کرمزاحمت شروع کردی جس پرڈاکوؤں نے اسے تشدد کانشانہ بناتے ہوئے اس کے منہ میں کپڑاٹھونس دیاجس سے وہ ہلاک ہوگیابعدازاں ڈاکوچاربھینس اوردوبچھڑے گاڑی میں ڈال کرفرارہوگئے،اطلاع ملنے پرپولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔