Home » News » لیبیا ، عبوری کونسل کا 42سالہ آمریت کےخاتمے کااعلان

لیبیا ، عبوری کونسل کا 42سالہ آمریت کےخاتمے کااعلان

  • Publish on October 24, 2011 in News
  • |
  • by admin

معمر قذافی کی ہلاکت کے بعد لیبیا کی عبوری کونسل نے 42سالہ آمرانہ دور کے خاتمے کااعلان کردیا۔ امریکا اور برطانیہ نے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ عبوری کونسل کے رہنما مصطفی عبدالجیل نے بن غازی میں عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا کہ اب لیبیا میں آمرانہ نظام نہیں اور نئی قانون سازی شریعت کی بنیاد پر کی جائے گی۔ لیبیا تمام بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری کرےگا۔دوسری جانب پوسٹمارٹم کرنےوالے ڈاکٹر نے بتایا کہ معمر قذافی کے سر اور پیٹ میں گولیاں لگی ہیں۔لیبیا کےعوام کی جانب سے شروع ہونے والا انقلاب پرامن تھا مگر معمر قذافی کی حامی فوج کی وجہ سے وہ پرتشدد ہوگیا۔ امریکا اور برطانیہ نے عبوری کونسل کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ لیبیاکے عوام کےلیے ایک نیا دور شروع ہوگیا ہے۔ ان کے جسم پر متعدد زخموں کے نشانات ہیں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ اٹارنی جنرل کو بھیجی جائے گی اور رپورٹ کو خفیہ نہیں رکھاجائے گا۔ معمر قذافی کی لاش جلد ورثا کے حوالے کردی جائے گی۔